صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

بلدیاتی نظام کی مدت ختم ، نمائندوں سے سرکاری اثاثے تحویل میں لینے کا حکم

چیف رپورٹر | جمعرات 22 اگست 2019 

خیبر پختونخوا حکومت نے بلدیاتی نظام ختم ہونے پر منتخب نمائندوں سے اثاثے تحویل میں لینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں منتخب نمائندوں کی مدت 28اگست کوختم ہو رہی ہے صوبائی حکومت نے مدت مکمل ہونے سے قبل اثاثوں کو تحویل میں لے لیا جائے ۔

محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز، ڈائریکٹر جنرل سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور تحصیل و ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشنز کو بھیجے گئے مراسلے میں کہاگیا ہے کہ 28اگست کو موجودہ بلدیاتی نظام کی مدت مکمل ہو رہی ہے ایسے میں پشاور کے ناظم اور نائب ناظم سے سرکاری گاڑی، دفتر بمعہ فرنیچر، آفس ریکارڈ اور دیگر منقولہ و غیر منقولہ اثاثے ڈائریکٹر جنرل سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ تحویل میں لیں گے

صوبے کے دیگر تمام ضلعی ناظم و نائب ناظمین سے مذکورہ اثاثے ان کے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اپنی تحویل میں لیں گے تحصیل و ٹائون ناظمین سے مذکورہ اثاثے متعلقہ تحصیل و ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریٹر تحویل میں لیں گے ویلج و نیبر ہڈ ناظمین سے دفتر، فرنیچر اور سرکاری ریکارڈ بذریعہ متعلقہ ویلج و نیبر ہڈ کونسل کے سیکرٹری اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ وصول کریں گے ۔

محکمہ بلدیات کی جانب سے تمام حکام کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ مذکورہ اثاثے اپنی تحویل میں لینے کے بعد انکی حفاظت کی جائے جبکہ غیر متعلقہ فرد کو ان کے استعمال کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی اسی طرح اثاثے تحویل میں لینے کی رپورٹ تمام ڈپٹی کمشنرز محکمہ بلدیات، ڈائریکٹر جنرل بلدیات اور لوکل کونسل بورڈ کو 29اگست تک جمع کرانے کے پابند ہونگے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔