صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 16 اپریل 2024 

اخلاقیات اور ویڈیو بنانے کا فن!

سید ساجد شاہ | بدھ 21 اگست 2019 

اس وقت پوری دنےا اےک انتہائی خطرناک اور تباہ کن دور سے گزر رہی ہےں اےک سےکنڈ کے اندر انٹرنےٹ پر مصروف لوگ لاکھوں کی حسا ب سے مےسجز،وےڈےو شےر کرتے ہےں جس مےں زےادہ تر فحاشی اور عرےانی کی طرف انسان کو کھےنچ کر لاتی ہےں اس طرح فےس بک ٹوےٹر اور انسٹا گرام کے ذرےعے لاکھوں پےغا مات وصول ہوتے ہےں آج کی دنےا مےں اس عمل کو سوشل نےٹ ورکنگ کا نام دےا گےا ہے حالانکہ جو ان سوشل unsocial طرےقے اس مےں استعمال ہوتے ہےں اسے انسانےت بھی گھبرا جاتی ہے سوشل مےڈےا پر شےر کرنے والے وےڈےوز اور تصوےرےں کےا جعلی ہوتی ہےں ےا سچ؟اس کا جواب اےڈےٹنگ کرنے والے دے سکتے ہےں کےونکہ ہمارے ہاں تو جسٹس جاوےد اقبال کی وےڈےو کی فرانزک رپورٹ نہےں آئی اور نہ ہی مرےم نواز شرےف کی جج پر لگائے ہوئے الزامات کی کوئی رپورٹ سامنے آئی جو بھی ہے لےکن اےک بات ےقےنی ہے کہ عام انسان کی زندگی سے سکون نکالنے مےں سوشل مےڈےا( اور ٹی وی ٹاک شوز) کا بہت بڑا ہاتھ ہے کوئی لاکھ انکار کرےں ےا اس سے بچنا چاہےے مگر ناممکن ہے بچے،جوان،بوڑھے،مرد خواتےن سب اسکے دےوانے ہےں اور سب کو سوشل مےڈےا نے اےسے کام پر لگا دےا ہے جس مےں بندے کو نہ اپنا پتہ ہوتا ہے اور نہ کسی اور کا؟سوشل مےڈےا پر دےکھنے والی ان چےزوں کو جس طرح انسانےت کے خلاف استعمال کےا جا رہا ہےں وہ انسانےت کے منہ پر بھی کالا داغ ہے حا لانکہ اس سے بہت ساری چےزےں سےکھی جا سکتی ہےں ہمارا معاشرہ چونکہ زےادہ تر پڑھے لکھے لوگوں کا نہےں اسلئے اس مےں سوشل مےڈےا کا ٹرےنڈ بھی مختلف ہے ےعنی ہم سرچ پر جو چےزےں ڈھونڈ رہے ہےں اس مےں پرونو گرافی کا اسی فےصد دےکھنا کےا معنی رکھتا ہے ؟پچھلے سال ےو ٹےوب پر کنےڈا کے لوگوں نے سکون تلاش کےا تو اسٹرےلےا نے مےزائل ٹےکنالوجی کو ڈھونڈا ہمارے جوانوں کو اگر اس مےں شامل کےا جائے تو انڈےا کی فلمےں،ڈانس اور گانے ان کے محبوب مشاغل ہےں اور دن رات وہ ان چےزوں کو ڈھونڈ رہے ہےں جس سے ان کی زندگی تباہی و بربادی کے طرف جا رہی ہےں فےس بک پر لڑکےوں کے ساتھ دوستی اور شادی کا رحجان تو اتنا بڑھ گےا ہے کہ اس سال جرمنی،جاپان،چےن،امرےکہ،کنےڈا،فرانس کی لڑکےاں پاکستانی دلہنےں بنی چےن نے تو خےر ہماری ان دلہنوں کا جو حال کےا اسے نہ بتانا ہی بہتر ہے ےہاں کی لڑکےاں جہےز کی رسموں،غربت اور افلاس کی ماری کہاں جائے گی سمجھ نہےں اےک اندازے کے مطابق دو کروڑ سے زےادہ بچےاں شادی کی عمر کو پہنچنے کے باوجود اپنا گھر نہےں بسا سکتی اپر سے جو شادےاں ہوئی اس مےںتےس فےصد طلاق پر ختم ہوتی ہے اور باقی طلاق تو نہےں ہوتی مگر گھرےلو جھگڑوں کی وجہ سے دشمنی کی بھےنٹ چڑھتی ہےں طلاق اور جدائی کی اس عا لم مےں بھی انٹرنےٹ اور فےس بک کا بڑا ہاتھ ہے جہاں عموماً مردوں کا موبائےل خواتےن اور خواتےن کا مردوں کے ہاتھوں لگ جانا عذاب بن جاتا ہے اس وقت پاکستان کے اندر خود کشےوں کا بڑھتا ہوا رحجان بھی بڑا المےہ ہے بحرحال دنےا کو گلوبل وےلج بنانے کے بعد اب شاےد کوئی کمی جو رہ گئی ہو الےکٹرانک وےوز اور لہروں سے بنی ہوئی موبائےل کے سگنلز نے اےسے پورا کےا سےنکڈوں کے حساب مےں کوئی بھی تصوےر واےرل ہو سکتی ہے جس کا منفی نتےجہ پورے معاشرے پر اثر انداز ہو سکتا ہے ہمارے پاس اےک بچے اور بچی کو energiticاور تکڑہ بنانے کےلئے سوشل مےڈےا،فلمےں اور وہ ڈرامے ہےں جس مےں کسی معاشرے کی ہےجان خےز چےزوں کی نہےں محبت اور سےکس کو ابھارنے کا مقصد پورا ہو سکتا ہے خاتون کوئی سکرٹ ےورپ مےں پہن لےں تو ہم پر ےہاں لرزہ طاری ہو جاتا ہے مسلمان ممالک مےں افغا نستان اور اےران کی مثالےں ہمارے سامنے ہےں جنہوں نے vulgirityمےں انتہا کر دی ہم ےہ نہےں کہہ سکتے کہ اس کام کو اب روکنا ممکن ہے جس گھر اور چار دےواری کے اندر ترکی کے ڈرامے اور ےورپ و روس کی فحش فلمےں چلتی ہو اور انڈےا و پاکستان کی جوان لڑکےوں کی پورن وےڈےو،ڈانس موجود ہو اس مےں اےک بچے اور بچی کو کےسے اس مشکل سے ہم نکال سکتے ہےں 2000 سے پہلے جب کوئی موبائےل نہےں تھا معاشرہ کتنی سکون سے تھا سماجی اور معاشرتی اقدار انسانےت اور اخلاقی معےار کی بھی کوئی انتہا نہ تھی سکولوں مےں Charachter Buildingکی بات ہوتی انسان کیoverall developmentکی بات ہوتی اب تو سب کچھ بدل گےا جس گھر مےں ہر کسی کے پاس موبائےل نہ ہو اور پھر وائی فائی کا کنکشن نہ ہو اس گھر کو لوگ اب بھی دقےا نوسی خےال کرتے ہےں لوگوں کا ذہن اور معےار بدلنے سے زندگی کے پےمانے بھی بدل گئے اور اس چےز کا سب سے منفی اثر بچوں پر ہوا وےسے بھی بچے لاڈلے ہوتے ہےں ماں باپ کے پاس بچوں کےلئے ٹائم نہےں ہوتا جبکہ آج کل کی دور مےں تو بچوں کو مکمل طور پرignoreکےا جاتا ہےں شہروں مےں وےسے بھی زندگی کے ساتھ مقابلے کی اس دوڑ مےں شرےک مےاں بےوی دن کو جاب کرتے ہےں اور رات کو واپس آنے کے بعد ان کی اتنی ہمت نہےں ہوتی کہ وہ گھر مےں کوئی اےسی بات کر سکےں جس مےں بچوں کےلئے کوئی لر ننگ ہو ےا پھر کوئی تلقےن،جس دور مےں بچوں کو ماں کی مامتا مےں خوشی محسوس ہوتی تھی وہ ماں اب فےس بک کی ہاتھوں چڑھی باپ تو پہلے سے مصروف ہوتا اب بچے زےادہ ضد کرنے لگےں تو انہےں بھی موبائےل ہاتھ مےں تھما دےا اسکے بعد گھر کے ہر کونے،کمرے مےں پورا خاندان الگ الگ مو بائےل مےں مصروف اپنی مرضی کے پروگرامز دےکھ رہا ہے بچے کارٹون سے سٹارٹ لےتے ہےں اور پھر وہ جہاں پہنچتے ہےں اسے ذکر نہ کرنا بہتر ہے بچوں کی ذہنی ارتقائی عمل مےں ان دےکھی چےز سے دےکھی ہوئی چےز کا اشتےاق انہےں اس سمندر مےں ڈبو دےتی ہےں جہاں سے نکلنا ممکن نہےں ہوتا بچے ان چےزوں کے دلدادہ ہو جاتے ہےں تو وہ ماں باپ کا موبائےل چوری چھپکے لے جا کر استعمال کرتے ہےں ہمارے ملک مےں دوہرے ےہ معےار عجےب اسلئے ہےں کہ اےک طرف وہ بچے ہےں جنہےں ےہ سہولےات مےسر نہےں تب وہ سکول بھی نہےں جا رہے اور ان کی تعداد ڈےڑھ کروڑ اور دو کروڑ کی درمےان ہے دوسری طرف سکول کے بچوں کے ساتھ موبائےل اور اسکے اندر اپ لوڈےڈ پروگرامز انہےں اےک اےسے راستے پر لے کر جا رہے ہےں جس سے صرف تباہی و بربادی کے علاوہ اور کچھ نہےں ممکن نظر آتا پچھلے دد دنوں کے اندر راولپےنڈی کی مےاں بےوی نے 45لڑکےوں کے وےڈےوز بنائے ان وےڈےوز مےں سب سے پہلے لڑکےوں کا رےپ کےا گےا پھر اس رےپ کی تصوےرےں بنا کر ان بچےوں کا استحصال کےا گےا ان کی تصوےرےں فےس بک پر اپ لوڈ کرنے کا threatدےا گےا ان دو مےاں بےوی کی حالت دےکھوں کہ انہوں نے اس بزنس کا سوچھا جو ےورپ مےں بھی ممکن نہےں ظلم کی حد دےکھے کہ ان وےڈےوز کو porn sitesمےں بےچنے سے کافی پےسہ ملتا ہے اسلئے ان کو مےاں بےوی نے ان ساےٹس کو بےچ کر پےسہ کماےا اےک لڑکی نے مےدان مےں کھود کر اےسے لوگوں کی نشان دہی کر کے پولےس مےں رپورٹ درج کی اور آج دونوں ملزمان تھانے کے اندر سچ اگل رہے ہےں پولےس کی انو سٹی گےشن ٹےم نے ان سے کئے اور چےزےں بر آمد کی ہےں اور مزےد تفشےش جاری ہے جس سے بہت کچھ ملے گا 90 کی دہائی مےں جب موبائےل کا دور نہےں تھا تو راولپےنڈی کی اس شہر مےں انٹرنےٹ کےفی کے اندر معصوم بچےوں کا جنسی سےکنڈل بناےا گےاتھا لڑکےاں اور لڑکے اس چےز سے بے خبر نےٹ کےفی مےں بوس و کنار مےں مصروف ہوتے جبکہ چھپے ہوئے کےمرے سب کچھ رےکارڈ کرتے اس کے بعد ہمارے لوگوں کے جنون کو دےکھے کہ انCDsکے لاکھوں کاپےاں فروخت ہوئی ان مےں زےادہ تر بچےوں نے خود کشےاں کر لی اور کچھ کے engagementsکےنسل ہوئے ماں باپ محلے ،گھر بار چھوڑ کر فرار ہوئے اور ےوں اےک انسان نے اپنی ہوس اور پےسے کے خاطر کئے خاندانوں کو رسوا کےا ہمارے ہاں سب سے بڑا المےہ ےہ ہے کہ ہم وقت پر کسی کام کرنے کے عادی نہےں بچوں کے ساتھ وقت گزارنا ہم معےوب سمجھتے ہےںجبکہ موبائےل فون کی استعمال اور کثرت نے ہمےں اس قابل نہےں بناےا کہ ہم اپنی فےملی کو وقت دےں ہم اگر چہ Bill gatesسے زےادہ دولت نہےں کما سکتے اور نہ ہی ہم نے اتنی محنت کبھی کی ہے اسکا بےٹا اےک بار اسکے سامنے آےا اور11000ڈالرز ہاتھ مےں تھما کر باپ سے پوچھنے لگا کہ مجھے اپ کے تےن منٹ چاہےے بس اور ےہ رقم اسکی قےمت ہے باپ سمجھ گےا اسکے بعد اس نے بچے کو وقت دےا اور90فےصد اپنی ملکےت کو غرےبوں کے نام کر دےا آج بھی دنےا مےں پولےو کے قطرے اور غرےب ممالک مےں انسانوں کو بچانے کےلئے مےاں بےوی کام کر رہے ہےں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔