صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

حمزہ علی عباسی کی شادی کے کارڈز زیرگردش

شوبز ڈیسک | بدھ 21 اگست 2019 

اس وقت سوشل میڈیا پر اداکار حمزہ علی عباسی کی اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ شادی کے چرچے ہیں لیکن کیا یہ خبر درست ہے؟

'پیارے افضل'، 'من مائل' جیسے ڈراموں اور فلم 'جوانی پھر نہیں آنی' سے مقبولیت حاصل کرنے والے حمزہ عباسی سے متعدد انٹرویوز میں ان کی شادی سے متعلق سے سوال کیا گیا جس پر انہوں ہمیشہ خاموشی اختیار رکھی۔تاہم اب سوشل میڈیا پر حمزہ علی عباسی کی نیمل خاور کے ساتھ شادی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

کچھ پوسٹس میں دونوں کی شادی کے کارڈز بھی شیئر کیے گئے ہیں۔ن کے مطابق دونوں کا نکاح 25 اگست کو ہو گا جب کہ ولیمے کی تقریب 26 اگست کو منعقد ہو گی۔ 

تاحال دونوں کی جانب سے شادی کی افواہوں پر خاموشی ہے اور نہ تو کسی نے تصدیق کی اور نہ ہی تردید کی ہے۔واضح رہے کہ نیمل خاور نے 2017 میں شعیب منصور کی فلم 'ورنہ' سے اپنا ڈیبیو کیا جس میں سپر اسٹار ماہرہ خان نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔اداکارہ اس وقت ڈرامہ سیریل 'انا' میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں اور ان کے معاون کردار کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔