صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 28 مارچ 2024 

پشاور ہائی کورٹ کے چار ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری

چیف رپورٹر | ہفتہ 17 اگست 2019 

صدر پاکستان عارف علوی نے جوڈیشل کمیشن کی سفارش پر پشاور ہائی کورٹ میں چار نئے ایڈیشنل ججوں کی تقرری کی منظوری دیدی وہ ایک سال کے لئے پشاور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج کے طور پر خدمات سرانجام دینگے جس کے بعد انکی کارکردگی کی بنیاد پر انہیں مستقل کیا جا ئیگا

عدالت عالیہ پشاور میں چا ر نئے ججو ں کی تقرری سے ججوں کی تعداد 19ہو گئی۔ چاروں ججز آئندہ چند روز میں پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس کے طور اپنے عہدوں کا حلف لیں گے

نئے ایڈیشنل ججوں میں وقار احمد شا مل ہیں جو پشاور ہا ئی کو رٹ میں ایڈ یشنل ایڈوکیٹ جنرل کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے جو سا ل 2005میں سول جج کے طور پربھر تی ہوئے تھے تاہم بعدازاں انہوں نے استعفیٰ دیدیا اور بعدازاں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل تعینات ہوئے نگران حکومت میں ایک دفعہ استعفیٰ دینے کے بعد انکی دوبارہ پانچ سال کے لئے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کے طو ر پر تعیناتی عمل میں لائی گئی ۔

صاحبزادہ اسد اللّٰلہ خان کا تعلق خیبرپختونخوا کے علاقہ صوابی سے ہے جنہو ں نے ایل ایل بی کرنے کے بعد پشاور ہائی کورٹ میں وکالت کا پیشہ اختیار کر لیا اور سال2012میں سپریم کورٹ کے وکیل بنے اسی طر ح محمد نعیم انور اور احمد علی بھی ایڈیشنل ججوں میں شامل ہیں

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔