صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

یہ مزیدار پھل امراض قلب اور کینسر سے بچانے کے لیے مفید

ویب ڈیسک | بدھ 14 اگست 2019 

ایسا کہا جاتا ہے کہ ایک سیب روزانہ کھانا ڈاکٹروں سے ہمیشہ دور رکھ سکتا ہے اور اب ایک نئی تحقیق میں اس محاورے کو درست قرار دیا گیا ہے۔

درحقیقت اس پھل کو روزانہ کھانا کینسر اور امراض قلب سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔

یہ بات آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

ایڈتھ کوان یونیورسٹی کی تحقیق میں 23 سال تک 53 ہزار افراد کی غذائی عادات کا جائزہ لیا گیا اور نتیجہ نکالا گیا کہ روزانہ کم از کم 500 ملی گرام فلیونوئڈز کو جزوو بدن بنانا کینسر یا امراض قلب سے موت کا خطرہ کم کرتا ہے۔

فلیونوئڈز وہ کمپاﺅنڈ ہے جو سیب میں پایا جاتا ہے۔

تحقیقی ٹیم کے مطابق روزانہ ایک سیب، مالٹے، بروکولی (گوبھی کی ایک قسم) کی کچھ مقدار اور چند بلیو بیریز کھانا 500 ملی گرام سے زیادہ فلیونوئڈز جسم کو فراہم کرتے ہیں۔

فلیونوئڈز خون کی شریانوں کو صحت مند رکھتا ہے جبکہ ورم کی روک تھام کرتا ہے جو کہ دل کی صحت میں خرابی اور کینسر کا باعث بننے والا عنصر سمجھا جاتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ فلیونوئڈز سے بھرپور غذاﺅں کا استعمال امراض قلب یعنی ہارٹ اٹیک یا فالج اور کینسر کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

تحقیقی ٹیم کے مطابق اس جز کو غذا سے آسانی سے حاصل کیا جاسکتا ہے یعنی چائے، سیب، مالٹے اور دیگر متعدد اشیا میں یہ پایا جاتا ہے۔

دنیا بھر میں امراض قلب سے سالانہ کروڑوں افراد ہلاک ہوتے ہیں جس کی وجہ پھلوں اور سبزیوں کا کم استعمال ہے۔

محققین کے مطابق تمباکو نوشی کرنے والے افراد کو خاص طور پر فلیونوئڈز سے بھرپور غذا کے استعمال سے کافی فائدہ ہوتا ہے کیونکہ تمباکو نوشی کینسر اور ہارٹ اٹیک یا فالج جیسے امراض کے خطرات بڑھاتی ہے، تاہم فلیونوئڈز سے یہ خطرہ بہت زیادہ کم نہیں ہوتا۔

اس تحقیق کے نتائج جریدے جرنل نیچر کمیونیکشن میں شائع ہوئے۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ آسٹریا کی گراز یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں بتایا گیا تھا کہ ک عام سیب میں 10 کروڑ سے زائد بیکٹریا ہوتے ہیں، جن میں سے کچھ جراثیم صحت مند معدے کے ماحول کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق ایسے سیب جن پر کیڑے مار ادویات کا استعمال نہ ہوا ہو، وہ دیگر سیبوں کے مقابلے میں صھت کے لیے زیادہ فائدہ ہوتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق یہ کروڑوں جراثیم معدے کو صحت مند رکھتے ہیں جس سے الرجی کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ دماغی صحت میں بہتری آتی ہے جبکہ صحت کو دیگر فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ہر سیب میں ہی بیکٹریا کی مقدار اتنی زیادہ ہوتی ہے مگر اورگینک سیب (کیڑے مار ادویات سے محفوظ) میں یہ بیکٹریا صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوتے ہیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ غذا میں موجود بیکٹریا، وائرس اور دیگر جراثیم ہمارے معدے میں کالونیاں بنا لیتے ہیں، کھانا پکانے سے اکثر جراثیم مرجاتے ہیں تو کچے پھل اور سبزیاں معدے کے بیکٹریا کے حصول کے لیے بہت اہم ہوتے ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔