صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ دسمبر 2019 

وادی کیلاش کا پولیو زدہ آرٹسٹ معذور افراد کا رول ماڈل

نمائندہ اکثریت | ہفتہ 10 اگست 2019 

پشاور: پہاڑوں کے دامن میں واقع کیلاش وادی کا پولیو سے متاثرہ معذور آرٹسٹ معذور افراد کا رول ماڈل بن گیا۔

ہمت مرداں، مدد خدا، کہتے ہیں وادی کیلاش ویسے تو دنیا بھر میں اپنے مخصوص رہن سہن اور منفرد قبیلے کی وجہ سے مشہور ہے اور دنیا بھر کے سیاح ہر سال اس وادی میں قدیمی قبیلے کی سالانہ تقریبات میں شرکت کرتے ہیں لیکن پہاڑوں کے دامن میں واقع کیلاش ویلی کے گاوں کیلاش گام میں پولیو سے متاثرہ معذور آرٹسٹ پر شاید ہی کسی کی نظر پڑی ہو۔

کیلاش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے آرسٹ رحمت ولی کے فن پارے بولتے ہیں ، بچپن سے ہی ایک ہاتھ اور پاوں سے معذور ہونے کے باجود اس باہمت جوان نے کبھی حوصلہ نہیں ہارا ، اور ایک ہاتھ سے ہی اپنے منفرد آرٹ کے ذریعے بہتر روزگار کمانا شروع کر دیا ، آج یہ معذور آرٹسٹ سالانہ سے پانچ لاکھ روپے کماتا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2019 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2019 اکثریت۔