صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

قبائلی اضلاع سے کامیاب 6 میں سے 5 آزاد ارکان اسمبلی برسراقتدار جماعتوں میں شامل

چیف رپورٹر | اتوار اگست 2019 

پشاور: خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں ہونے والے صوبائی انتخابات میں کامیاب 6 آزاد ارکان میں سے 5 حکمران جماعت پی ٹی آئی اور اس کی اتحادی بی اے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔

قبائلی اضلاع سے خیبر پختونخوا اسمبلی کی 16 نشستوں پر سیاسی جماعتوں کے 10 اور 6 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد امیدواروں کو 3 اگست تک سیاسی جماعتوں سے وابستگی اختیار کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

6 آزاد ارکان میں سے 3 بلاول آفریدی،الحاج شفیق آفریدی اور عباس الرحمان مومند نے بلوچستان عوامی پارٹی جب کہ غازی غزن جمال اور محمد شفیق نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ہے تاہم شمالی وزیرستان پی کے 111 سے کامیاب آزاد رکن میر کلام ابھی تک کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان نہیں کرسکے اور ان کی آزاد حیثیت برقرار ہے۔

آزاد امیدواروں کی سیاسی جماعتوں سے وابستگی کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے فارمولے کے تحت خواتین اور اقلیت کی نشست کے لیے کامیاب امیدواروں کا اعلان کرے گی۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ایک اقلیت نشست اور دو خواتین نشستیں پی ٹی آئی کو ملنے جبکہ ایک ایک نشست جے یو آئی اور ایک بلوچستان عوامی پارٹی کو مل سکتی ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔