صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 24 اپریل 2024 

اس خاتون کی اصل عمر نے لاکھوں افراد کو چکرا دیا

اکثریت ڈیسک | اتوار اگست 2019 

کیا آپ اوپر تصویر دیکھ کر اس خاتون کی صحیح عمر کا اندازہ کرسکتے ہیں؟ کم از کم اس سوال نے لاکھوں سوشل میڈیا صارفین کو ضرور چکرا کر رکھ دیا۔

ایک نوجوان اور اس کی ماں دنیا بھر میں وائرل ہوگئے جس کی وجہ یہ ہے کہ ہر ایک کو لگتا تھا کہ وہ خاتون اس کی گرل فرینڈ ہے۔

فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس میں رہائش پذیر ویت نامی نژاد جوناتھن نگیوین نے اپنی ماں کی تصاویر ایک فیس بک گروپ میں شیئر کی تھیں۔

اور تصاویر میں وہ خاتون اتنی جوان لگ رہی تھیں جیسے وہ جوناتھن کی بہن یا گرل فرینڈ ہیں۔

فیس بک گروپ میں اس نوجوان نے لکھا 'جوان ایشیائی ماں کا ہونا اس وقت تک زبردست لگتا ہے جب تک کوئی اسے آپ کا ہم ہمر نہ سمجھ لے'۔

جوناتھن نے اپنی ماں کی سدا بہار جوانی کا راز روزانہ ورزش، جنک فوڈ سے گریز اور کم کاربوہائیڈریٹس، زیادہ چکنائی والی مخصوص غذا Keto diet کو قرار دیا۔

ان تصاویر کو دیکھ کر متعدد سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے اور ان کا کہنا تھا کہ وہ سمجھ رہے تھے کہ یہ خاتون اس کی بہن یا گرل فرینڈ ہے۔

ایک نے کمنٹ کیا 'واہ، وہ بہت خوبصورت ہے، مجھے تو لگا کہ وہ تمہاری گرل فرینڈ ہے'۔

ایک اور نے خاتون کی خوبصورتی کا راز جاننے کی خواہش ظاہر کی۔

پہلے تو جوناتھن نے اپنی ماں کی عمر بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا 'یہ ایک راز ہے'۔

تاہم بعد ازاں ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اس کی ماں کی عمر 40 سے 50 سال کے درمیان ہے 'ماں کی سدا بہار جوانی کا راز غذا اور ورزش ہے، جبکہ جلد کی نگہداشت بھی کرتی ہے، مگر اس کے بارے میں مجھے علم نہیں'۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔