صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

تاپسی پنوں نئی کوئین قرار دیئے جانے پر کنگنا رناوت سے ڈر گئیں؟

اکثریت ڈیسک | اتوار اگست 2019 

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنوں کا شماران اداکاراؤں میں ہوتا ہے جوہر موضوع پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کرتی ہیں تاہم ان کے حال ہی میں کنگنا رناوت سے متعلق دئیے گئے بیان نے ان کے مداحوں کو چونکادیا۔

اداکارہ تاپسی پنوں نے پچھلے کچھ عرصے میں اپنے کام سے خود کو منوایا ہے ان کے کام کی بدولت ان کے مداحوں نے ان کا موازنہ بالی ووڈ میں کوئین کے نام سے مشہور اداکارہ کنگنارناوت سے کرتے ہوئے انہیں بالی ووڈ کی نئی کوئین قرار دے دیا۔

تاہم اداکارہ تاپسی پنوں نے فوراً ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا، ارے ایسا مت بولیں، کوئین ان کو(کنگنارناوت کو) ہی رہنے دیں، نہیں تو پھر کاپی کہلاؤں گی، میں ایک اداکارہ ہی ٹھیک ہوں بس آپ لوگ ایسے ہی میراساتھ دیتے رہیں۔ شکریہ۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل کنگنا رناوت کی بہن رنگولی چینڈل نے تاپسی پنوں کو کنگنا رناوت کی سستی کاپی قراردیاتھا جس پر تاپسی نے کوئی بھی ردعمل ظاہر کیے بغیر کہا تھا کہ ان کے پاس ان چیزوں پر بات کرنے کے لیے وقت نہیں ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔