صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

بھارت کا کلسٹر بم حملہ؛ وزیراعظم نے قومی سلامتی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

اکثریت ڈیسک | اتوار اگست 2019 

اسلام آباد: وزیراعظم نے بھارت کی جانب سے کلسٹر بم حملے کے بعد قومی سلامتی کا اجلاس طلب کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے آج قومی سلامتی کا اجلاس طلب کرلیا جس میں وزیرخارجہ، وزیردفاع اور مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوں گے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کا اجلاس وادی نیلم میں بھارت کی جانب سے کلسٹر بم حملے کے تناظر میں طلب کیا گیا جس میں قومی سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے اور بھارتی فوج کے کشمیر میں کلسٹر بموں کے استعمال کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔