صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

خیبرپختونخوا میں عید الاضحی 11 اگست کو منانے کا قوی امکان

چیف رپورٹر | منگل 30 جولائی 2019 

پشاور: ماہ ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے جامع مسجد قاسم علی خان کی مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل منعقد ہوگا جس میں چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہونے کی صورت میں کمیٹی 11 اگست کو عیدالاضحی منانے کا اعلان کردے گی۔

مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت جامع مسجد قاسم علی خان کی مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل یکم اگست کو بعد نماز مغرب منعقد ہوگا جس میں ماہ ذی الحجہ کے چاند سے متعلق شہادتیں وصول کی جائیں گی۔

کمیٹی کے رکن مولانا حسین احمدمدنی ایڈوکیٹ نےمولانا حسین احمد مدنی نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت، مرکزی رویت ہلال کمیٹی یا وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے بات کرنے کے خواہاں ہیں تو وہ تو ہر فورم پر جانے کے لیے تیار ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے ان کی بات سنی بھی جائے تو اس کو درخواعتنا نہیں سمجھا جاتا۔ مرکزی حکومت معاملات کو درست ٹریک پر لانا چاہتی ہے تو انھیں ہماری بات پر کان بھی دھرنا ہوگا اور اطمینان سے اس سلسلے میں کام بھی کرنا ہوگا ورنہ یہ صورت حال یونہی برقراررہے گی۔

واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 اگست کو منعقد ہورہا ہے جب کہ ماہرین فلکیات نے بھی عید الاضحیٰ 12 اگست کو ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔