صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 25 اپریل 2024 

چین میں 10 سالہ بچے نے ساڑھے 6 کروڑ سال پرانے ڈائنا سور کے انڈے ڈھونڈ نکالے

اکثریت ڈیسک | منگل 30 جولائی 2019 

چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں 10 سالہ بچے نے کھیلتے کھیلتے ڈائناسور کے ساڑھے 6 کروڑ سال سے زائد پرانے ڈائنا سور کے 11 انڈے ڈھونڈ نکالے۔

10 سالہ زیانگ ینگزی نامی بچہ ڈونگ دریا کے قریب کھیل رہا تھا کہ اچانک اس نے اخروٹ توڑنے کے لیے کسی چیز کی تلاش کی جس کے نتیجے میں اسے ایک ایسا پتھر نظر آیا جو حیران کن تھا۔

بچے کے مطابق جس اس نے ڈائناسور کے انڈے کو تلاش کیا تو اس وقت اسے لگا کہ شاید یہ کوئی پتھر ہے لیکن سائنس میں دلچسپی ہونے کے باعث اسے انڈے کی کچھ پہچان تھی۔

10 سالہ زیانگ ینگزی نامی بچے نے کھیلتے کھیلتے 11 ڈائناسور کا انڈہ ڈھونڈا—.نیکسٹ شارک فوٹو

بعدازاں بچے نے ڈائناسور کا انڈہ اپنی والدہ لی کے حوالے کیا جنہوں نے متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے ڈائناسور کے انڈے کو تحقیقات کے لیے سونپ دیا۔

ہیان ڈائناسور میوزیم  ماہرین نے پتھر کی مکمل طور پر تحقیقات کی جس کے بعد تصدیق کی کہ یہ واقعی ڈائناسور کا انڈہ ہی ہے۔

ڈونگ دریا کے قریب صرف ایک ڈائناسور کا انڈا نہیں ملا بلکہ اسی جگہ سے مزید 10 انڈے دریافت کیے گئے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈائناسور کے تمام انڈے ساڑھے 6 کروڑ سال سے زائد قدیم ہیں جن کا سائز 3.5 انچ ہے۔

ڈائناسور کے تمام انڈوں کو میوزیم میں لے جایا گیا ہے جہاں ان پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔