صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

فاسٹ بولر حسن علی بھارتی لڑکی کو دل دے بیٹھے

اسپورٹس رپورٹر | منگل 30 جولائی 2019 

 لاہور: شعیب ملک کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹر کے  بھارت کا داماد بننے کا امکان ہے۔

فاسٹ بولر حسن علی ہریانہ کی لڑکی کو دل دے بیٹھے ہیں۔ ذرائع کےمطابق رشتہ طے کرنے کے لیے دونوں خاندانوں میں باقاعدہ رابطہ ہوا ہے۔

بھارتی لڑکی ایک ایئر لائن میں فلائٹ انجینئر ہے۔ ہاں ہونے پر شادی دبئی  میں اگست کے تیسرے ہفتے ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب  فاسٹ بولر حسن علی کا موقف ہے کہ  بات چیت ضرور چل رہی ہے لیکن ابھی  کچھ طے نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ حسن علی سے پہلے شعیب ملک کی شادی بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا سے ہوچکی ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔