صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

چاند پر متفقہ فیصلہ، اسلامی نظریاتی کونسل کا مفتی پوپلزئی سے رابطہ

سٹاف رپورٹر | ہفتہ 27 جولائی 2019 

رمضان اور عید الفطر کا مسئلہ حل کرنے اور ملک بھر میں ایک ہی دن عید منانے کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل نے پشاور کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی پوپلزئی سے رابطہ کر لیا ہے
اور مسئلے کے حل کیلئے ملاقات کا وقت مانگ لیاہے۔صوبائی حکومت اس سے قبل مسئلے کو حل کرنے کیلئے مفتی پوپلزئی کومرکزی رویت ہلال کمیٹی کا سربراہ بنانے کا اعلان بھی کر چکی ہے مفتی پوپلزئی سے محکمہ موسمیات کے ماہرین سے ملاقات کرا کر چاند کی پیدائش اور رویت سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔اسلامی نظریاتی کونسل اس مرتبہ چاند پر متفقہ فیصلے کیلئے متحرک ہوگیا ہے اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے رابطہ کرکے باقاعدہ ملاقات کا وقت مانگ لیا ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق مفتی پوپلزئی کی ٹیم کی محکمہ موسمیات کے ماہرین ملاقات کرائی جائے گی جس میں چاند کی پیدائش اور رویت سے متعلق سائنسی بنیادوں پر بریفنگ دی جائے گی اور مفتی پوپلزئی کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں کہ کسی مثبت نتیجے پر پہنچ جائیں مگر مسئلہ حل ہونے میں وقت لگے گا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔