صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

یوم سیاہ منانے پرپختونخواکی اپوزیشن جماعتوں میںاختلاف

اکثریت ڈیسک | بدھ 17 جولائی 2019 

خیبر پختونخوا کی اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف25جولائی کو احتجاجی مظاہرے پر متفق نہ ہوسکے احتجاجی مظاہرے پر اپوزیشن جماعتوں میں پھوٹ پر گئی اپوزیشن جماعتوں کے دو احتجاج ہونگے

جمعیت علمائے اسلام (ف) نے حکومت کے خلاف علیحدہ صورت میں ملین مارچ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے باچاخان مرکز میں کل جماعتی کانفرنس کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا اجلاس میں اے این پی، پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن اورقومی وطن پارٹی کے رہنمائوں نے شرکت کی جمعیت علما ئے اسلام (ف) کے رہنمائو الگ ملین مارچ منعقد کرنے پراصرارکرتی رہی

اپوزیشن جماعتیں اے این پی، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ(ن) اور قومی وطن پارٹی ایک ہی وقت میں احتجاجی مظاہرے کا مطالبہ کرتے رہے جبکہ جمعیت علمائے اسلام(ف) علیحدہ حیثیت میں ملین مارچ پر بضد رہی ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کا متفق نہ ہونے کی صورت میں اب پشاوردو الگ الگ جلسے ہونگے اپوزیشن جماعتوں کا پہلا جلسہ صبح گیارہ بجے ہوگاجبکہ جمعیت علما ئے اسلام(ف) ظہر کے بعد ملین مارچ منعقد کرے گی

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔