صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 18 اپریل 2024 

یاسر حسین سے ملنے سے پہلے بہت شرمیلی تھی، اقراعزیز

شوبز ڈیسک | بدھ 17 جولائی 2019 

لندن: ڈراما سیریل’’سنو چندا‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ اقراعزیز نے یاسرحسین کی جانب سے شادی کی پیشکش کیے جانے اوراپنی نجی زندگی سے متعلق اہم رازوں سے پردہ اٹھایا ہے۔

لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کے دوران یاسرحسین نے اقراعزیز کو شادی کی پیشکش کرکے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز کردیا تھا۔ کچھ لوگ انہیں سب کے سامنے شادی کی پیشکش کرنے پر تنقید کا نشانہ بنارہے تھے جب کہ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ اقرا اوریاسر نے یہ سب جان بوجھ کر توجہ حاصل کرنے کے لیے کیا۔

اس حوالے سے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے اقرا عزیزکا کہنا ہے کہ وہ شادی کی پیشکش کے بارے میں پہلے سے کچھ نہیں جانتی تھیں اسی لیے ان کا ردعمل بھی عام لڑکیوں سے مختلف نہیں تھا۔ یہ سب بہت چانک ہوا لہذٰا وہ شروع میں حیران ہوگئیں اوربھول گئیں کہ ان کے برابرمیں کون بیٹھا ہے، کتنے کیمرے انہیں دیکھ رہے ہیں لیکن وہ وقت ان کے لیے بہت اہم تھا۔

ایوارڈ تقریب کے دوران شادی کی پیشکش کرنے پرسوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید کے بارے میں اقراعزیزنے کہا مجھے یہ سب برا نہیں لگتا کیونکہ لوگوں کی نظروں کے سامنے رہنے کا فیصلہ میرا تھا۔ تنقید سے ہٹ کر جب لوگ ہمیں پیارکرتے ہیں تو وہ ہمارے لیے اچھے الفاظ بھی کہتے ہیں اورہم سے بے حد محبت کرتے ہیں۔ لہٰذا اگر مداح ہم پر تھوڑی سی تنقید کرتے ہیں تو میں بُرا نہیں مناتی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔