صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 24 اپریل 2024 

پولیو مہم کا دوبارہ آغاز، بنوں میں ایک اور کیس رپورٹ

نامہ نگار | منگل 18 جون 2019 

 اسلام آباد: ملک میں پولیو سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔

جانی خیل میں ذیشان نامی 17 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، ضلع بنوں کو سب سے زیادہ خطرناک قرار دیا جاچکا ہے، ضلع میں پولیو کے بچوں کی تعداد 8 ہے،ملک میں پولیو کے 23 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے صوبہ خیبرپختونخوا میں 18، سندھ  اور پنجاب 3، 3 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

فوکل پرسن برائے پولیو بابر بن عطا کے مطابق ملک کے مجموعی پولیو کیسز میں 50 فیصد بنوں میں رپورٹ ہونے کے بعد ضلع کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ اس وجہ سے یہ انتہائی ضروری ہے کہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران یہاں 5 سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلوائے جائیں۔حکومت نے حالیہ مہم میں قطرے نہ پلانے والے والدین کیخلاف مقدمے درج نہ کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب آج سے تین روزہ مہم کاآغاز ہوگیا ہے، معاون بابربن عطا مہم کی خود نگرانی کررہے ہیں،خدارا اپنے بچوں کو انسداد پولیوقطرے ضرور پلائیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔