صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

جب آپریشن کے دوران مریض کے جسم کے اندر آگ بھڑک اٹھی

اکثریت ڈیسک | منگل جون 2019 

آسٹریلیا میں ایک شخص زندگی بچانے کے لیے ہونے والا آپریشن اس کی موت کا باعث بنتے بنتے رہ گیا، جس کی وجہ اچانک آگ بھڑک جانا تھا۔

اور یہ آگ کمرے میں نہیں بھڑکی تھی بلکہ مریض کے سینے کے اندر بھڑکنے لگی تھی۔

جی ہاں ایسا عجیب واقعہ آسٹریلیا میں پیش آیا جہاں 60 سالہ شخص دل کی شریانوں کے مسائل کے باعث اوپن ہارٹ سرجری کرانے کے لیے ہستپال میں داخل ہوا

ڈاکٹروں کے مطابق ایمرجنسی ہارٹ سرجری کے دوران وہ شخص ہلکا سا ترچھا ہوگیا، اور ایسا ہوتے ہی اس شخص کے کھلے ہوئے سینے (آپریشن کے لیے کیا جانے والا سوراخ) میں آگ بھڑک اٹھی۔

حیران کن طور پر ڈاکٹر ایمرجنسی کے اندر ایک اور ایمرجنسی پر گھبرائے نہیں بلکہ اس پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے اور آپریشن کو کسی پیچیدگی کے بغیر مکمل بھی کیا۔

اس عجیب کیس کی رپورٹ یورپین سوسائٹی آف Anesthesiology کے سالانہ اجلاس میں پیش کی گئی۔

یہ واقعہ 2018 کا تھا اور ڈاکٹروں کے مطابق اس مریض کو شریان کی اندرونی دیوار میں سنگین مسئلے کا سامنا تھا اور زندگی بچانے کے لیے فوری سرجری کی ضرورت تھی، مگر اس شخص کو پھیپھڑوں کے مسائل کا بھی سامنا تھا جیسے ہوا سے بھرے چھوٹے چھوٹے آبلے بنے ہوئے تھے جس نے آپریشن کو غیرمتوقع طور پر پیچیدہ بنادیا۔

مریض کے دل تک پہنچنے کے لیے ڈاکٹروں نے سینے کو درمیان سے کاٹ کر کھول لیا مگر اس عمل کے دوران دائیں جانب کا پھیپھڑا ہڈی میں پھنس گیا اور جب ڈاکٹروں نے احتیاط سے دائیں پھیپھڑے کو ہڈی سے نکالا، تو ایک ایسا ہی آبلے پھوٹ گئے جس سے ہوا کا اخراج ہوا، جس پر مزید anesthesia مریض کے جسم میں داخل کیا گیا جبکہ وینٹی لیٹر سے ہوا کے بہاﺅ کو 100 فیصد آکسیجن سے تبدیل کیا گیا۔

آپریشن کے دوران ایک ڈیوائس کو استعمال کیا جاتا ہے جو کہ ٹشوز کو کاٹنے یا جلانے کے لیے استعمال ہوتی ہے، جبکہ مریض کے سینے کے سوراخ کے قریب ایک خشک سرجیکل پیک بھی رکھا گیا تھا، یعنی وہ بنڈل جس میں سرجیکل آلات ہوتے ہیں۔

تو جیسے ہی مریض کے اندر ہوا کو تبدیل کیا گیا، ڈیوائس سے ایک اسپارک خشک سرجیکل پیک میں ہوا اور چونکہ مریض کے سینے سے خالص آکسیجن والی ہوا نکل رہی تھی تو آگ بھڑک اٹھی۔

خوش قسمتی سے ڈاکٹروں نے فوری طور پر آگ کو بجھا بھی دیا اور مریض کو کوئی نقصان بھی نہیں ہوا، جس کے بعد آپریشن کو کامیابی سے مکمل کیا گیا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔