صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

امیرمقام کے بیٹے اور5ٹھیکیداروںکاجسمانی ریمانڈمنظور

چیف رپورٹر | بدھ 15 مئی 2019 

جج اینٹی کرپشن نے شانگلہ الپوری روڈمنصوبہ مبینہ طور پر اربوں روپے خرد برد کرنے کے الزام میں ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار سابق وفاقی وزیر اورمسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام کے صاحبزادے اشتیاق کے علاوہ دیگر پانچ ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈپر ایف آئی اے کے حوالے کردیا

۔گرفتاری کے بعد گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر ورہنما مسلم لیگ ن امیر مقام کے بیٹے اشتیاق امیر مقام کو عدالت کے روبرو پیش کیاگیا توایف آئی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پر شانگلہ الپوری روڈ منصوب میں کرپشن کرنے کے الزامات ہے اورمنصوبے کی تعمیر میں سست روی سے کام لیاگیا اورمختص کردہ ٹائم کے باوجود منصوبہ کو دس سال میں بھی مکمل نہ کیاجاسکا جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا

۔ایف آئی ا ے حکام نے عدالت سے ملزمان کی سات روز ہ ریمانڈ دینے کی استدعا کی جس پر عدالت نے امیر مقام کے صاحبزاد ے اشتیاق اوردیگر نامزد ملزمان کو تین روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔