صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

دروازے پرپتھرکیوں مارا، زمیندار کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

نمائندہ اکثریت | ہفتہ 11 مئی 2019 

نوشہرہ کے علاقے مغلکی میں بچوں کا دروازے پر پتھر مارنے کے بعد مقامی زمیندار کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز ہسپتال نوشہرہ کے زرائع کے مطابق اندھا دھن فائرنگ کے نتیجے میں  تیس سالہ راہگیر نوجوان فازق ولد شمشیر موقعہ پر جاں بحق ہوا۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 12 سالہ نبیل 12، 13 سالہ زوہیب ، 20 سالہ شاہ رخ 20، 45 سالہ فضل محمد، 27 سالہ عبدالرزاق اور 25 سالہ نور احمد شامل ہیں جن کو تشویشناک حالت میں نوشہرہ سے پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

فائرنگ کے خلاف مغلکی گاوں کے لوگوں نے جاں بحق نوجوان کی نعیش کو پیرسباق جہانگیرہ روڈ پر رکھ کر کچھ دیر کے لئے احتجاج بھی کیا تاہم بعد میں جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

دوسری جانب نوشہرہ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے گاوں کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ آج پیش آیا ہے۔ 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔