صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

امریکا میں اسکول میں فائرنگ سے ایک طالب علم ہلاک اور 8 زخمی

اکثریت ڈیسک | بدھ مئی 2019 

ڈینور: امریکا کے ایک ہائی اسکول میں فائرنگ سے ایک طالب علم ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امريکی رياست کولوراڈو کے شہر ڈينور کے ايک ہائی اسکول ’اسٹیم اسکول ہائی لینڈ رینج‘ ميں مبینہ طور پر اسکول کے ہی 2 طلبا نے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے اسکول کا گھیراؤ کرکے اسکول میں موجود 1800 طالب علموں کو بحفاظت نکالا اور اس دوران فائرنگ کرنے والے دونوں طالب علموں کو بھی گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر گرفتار شدگان کی شناخت اور تصاویر جاری کرنے سے انکار کردیا ہے جب کہ دیگر اسکولز کے لیے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

ریسکیو اداروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں زخمی طالب علموں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ والدین، ساتھی طلبا اور شہریوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی جہاں رقت آمیز مناظر دیکھے گئے۔ دو بچوں کی حالت زیادہ خراب ہے۔

واضح رہے کہ اسی اسکول سے صرف سات کلو میٹر دوری پر واقع ’ کولمبائین ہائی اسکول‘ میں 1999 کو دو حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے 12 طلبا اور ایک استاد کو قتل کردیا تھا جب کہ دونوں حملہ آور بھی مارے گئے تھے اس واقعے میں 24 بچے زخمی بھی ہوئے تھے۔ امریکا میں رواں برس فائرنگ کا یہ 115 واں واقعہ ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔