صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 25 اپریل 2024 

پرینیتی چوپڑا ایک بارپھرعلی ظفر کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند

شوبز ڈیسک | منگل مئی 2019 

ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے پاکستان کے باصلاحیت گلوکارواداکارعلی ظفر کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے ان کے ساتھ ایک بار پھر کام کرنے کی خواہش کا اظہارکردیا۔

پاکستان کے مایہ نازگلوکارواداکارعلی ظفر کا جادو بھارتیوں پراب بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے اور بھارتی فنکار خاص طورر علی ظفر کی دوست اورفلم ’کل دل‘ میں ان کی ساتھی اداکارہ  پرینیتی چوپڑا تو ابھی تک علی ظفر کی شخصیت کے سحرسے نکل نہیں سکی ہیں اورآج بھی علی ظفر کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب اداکارہ پرینیتی چوپڑا سے ان کے دوست اورساتھی اداکار علی ظفر کے بارے میں پوچھا گیا توانہوں نے علی ظفر کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے کہا کہ جب آپ علی ظفرسے ملتے ہیں توآپ کوبالکل بھی احساس نہیں ہوتا کہ علی کا تعلق کسی دوسرے ملک سے ہے جب تک کہ وہ آپ کو خود نہ بتائیں۔

پرینیتی چوپڑا نے بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے حوالے سے کہا وہ بالکل بھی اس پابندی کے حق میں نہیں ہیں بلکہ انہوں نے علی ظفر کے ساتھ ایک بار پھر کام کرنے کی خواہش کا اظہارکیا ۔ صرف علی ظفرکے ساتھ نہیں بلکہ پرینیتی نے کہا کہ وہ فواد خان کے ساتھ بھی کام کرنا چاہتی ہیں۔ فواد ہماری انڈسٹری کے بہترین ہیروہیں، انہیں یہاں بے حد پیاردیا جاتا ہے۔

علی ظفر اورپرینیتی چوپڑا نے 2014 میں فلم ’کل دل‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا جس میں ان کے علاوہ اداکار رنویر سنگھ اورگووندا نے اہم کردار اداکیاتھا۔

واضح رہے کہ علی ظفر ان دنوں میشا شفیع کی جانب سےجنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا کررہے ہیں ایک انٹرویو کے دوران علی ظفر بیان دے چکے ہیں کہ وہ بھارت جاکرکترینہ کیف، پرینیتی چوپڑا اورآدیتی راؤ حیدری جیسی اداکاراؤں کے ساتھ کام کرچکے ہیں انہیں تو میرے ساتھ کام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔