صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

عمران فرحت سابق کپتان شاہد آفریدی کے خلاف پھٹ پڑے

اسپورٹس رپورٹر | منگل مئی 2019 

ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت نے شاہد آفریدی کی سوانح عمری ’’گیم؛ چینجر‘‘ میں سینئرز کے حوالے سے کئی چشم کشا انکشافات کرنے والے سابق کپتان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد آفریدی پاکستان کرکٹ کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔

عمران فرحت نے کہا شاہد آفریدی نے کتاب میں دوسروں پر الزامات عائد کرتے ہوئے اپنی پردہ پوشی کرنے کی کوشش کی ہے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر عمران فرحت نے کہا کہ جو شخص خود 20 سال تک عمر کے بارے میں جھوٹ بولتا رہا، اب صاف شفاف ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے سابق عظیم کرکٹرز پر الزامات عائد کر رہا ہے۔

ٹیسٹ کرکٹر نے کہا شاہد آفریدی نے ملک کے لیے کچھ کرنے کے بجائے اپنے مفادات کے لیے دوسروں کا استعمال کیا، اسپانسرز کے نام پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو سب سے زیادہ بلیک میل انہوں نے کیا، وہ اپنی ذات کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں پاکستان میں ان سے زیادہ خطرناک کرکٹر کوئی نہیں آیا، انہوں نے لوگوں کو بے وقوف بنا کر پاکستانی ٹیم کا بیڑہ غرق کیا، انہی باتوں کی وجہ سے سابق چیئرمین پی سی بی اعجازبٹ ان سے پیچھا چھڑانا چاہتے تھے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔