صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

خیبرپختونخوا میں میں گڈ گورننس سٹریٹیجی اور خیبر پختونخوا انسپکشن سسٹم پرٹریننگ دینے کا آغاز

چیف رپورٹر | بدھ مئی 2019 

 چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ کی ٹیموں نے تمام اضلاع میں گڈ گورننس سٹریٹیجی اور خیبر پختونخوا انسپکشن سسٹم پرٹریننگ دینے کا آغاز کردیا۔اس ضمن میں م پی ایم آر یو کی دو ٹیموں نے مردان ڈویژن اور پشاور ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ز سمیت متعلقہ اضلاع کے لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران اور فوکل پرسنز کو تربیت دی۔
ڈپٹی کوآرڈینیٹر پی ایم آر یو ڈاکٹر عاکف خان نے متعلقہ افسران و سرکاری اہلکاروں کو تربیت کے دوران بتایا کہ گڈ گورننس اسٹریٹیجی کے انعقاد کا مقصد حکومتی معاملات میں شفافیت اور احتساب کومتعارف کرنے اور عوام کی خدمات تک رسائی کو ان کی دہلیز تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ عوام کی شرکت سے ترقیاتی معاملات کو آگے بڑھاناہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سٹریٹیجی پانچ بنیادی ستونوں پر مبنی ہے جن میں شفاف طرز حکمرانی،عوامی خدمات تک رسائی،عوامی اشتراک،احتساب اور حکومتی معاملات میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کارکردگی کو بہتر بناناشامل ہے۔
مزید برآں شرکاء کو خیبر پختونخوا انسپکشن سسٹم پر بھی تربیت دی گئی۔اس موقع پر ڈاکٹر عاکف نے شرکاء کو انسپکشن سسٹم کے حوالے سے بتایا کہ تمام اضلاع میں جتنی بھی انسپکشن ہونگی ان کی رپورٹ خیبر پختونخوا انسپکشن سسٹم پر چیف سیکرٹری آفس ارسال کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ افسران انسپکشن رپورٹ اس سسٹم پر چیف سیکرٹری آفس ارسال کریں گے۔ٹریننگ کے آخر میں شرکاء نے سوالات کئے اپنی تجاویز پیش کیں جس پر ڈاکٹر عاکف نے ان کو یقین دلایا کہ ان کی تجاویزکو فوری چیف سیکرٹری آفس ارسال کیا جائے گا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔