صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

شدید تنقید کے بعد بنگلادیش ٹیم کی ورلڈکپ کیلئے منتخب کردہ جرسی تبدیل

اسپورٹس رپورٹر | بدھ مئی 2019 

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے شائقین کی بھرپور تنقید اور دباؤ کے بعد کرکٹ ولڈکپ کے لیے ٹیم کی منتخب کردہ جرسی تبدیل کردی۔

آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کے لیے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ایک تصویر ورلڈکپ میں پہنی جانے والی جرسی میں منظر عام پر آئی جس پر بنگلدیشی فینز نے شدید تنقید کی۔

بنگلادیش کے عوام نے نکتہ اٹھایا کہ بنگلادیش کے قومی جھنڈے میں سبز رنگ کے ساتھ لال رنگ کا دائرہ بھی ہے اس لیے قومی ٹیم کی جرسی میں بھی سبز کے ساتھ لال رنگ ہونا چاہیے تھا۔

ورلڈکپ کے لیے منتخب کردہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی جرسی جسے تبدیل کیا جاچکا ہے۔ فوٹو: بشکریہ بی سی بی

عوام کے شدید دباؤ کے بعد بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رابطہ کیا اور اپیل کی کہ جرسی میں لال رنگ کا اضافہ کیا جائے۔

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی نئی وردی میں لال رنگ کا اضافہ کردیا گیا ہے، اور ٹی شرٹ میں سینے پر لال رنگ کے درمیان بنگلادیش لکھا گیا ہے۔

بنگلادیش میں کھیلوں کی مشہور ویب سائٹ 'کرک انفو' کے نمائندے محمد اسلام نے بنگال ٹائیگرز کی نئی جرسی کی تصویر شیئر کی جو بنگلادیشی شائقین کرکٹ کو بے حد پسند آرہی ہے جب کہ بعض کا کہنا ہے کہ پہلے منتخب کردہ جرسی میں بھی کوئی خامی نہیں تھی۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔