صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 28 مارچ 2024 

مسلم لیگ (ن) کے 3 معطل اراکین کا پنجاب اسمبلی کی حدود میں داخلہ بند

چیف رپورٹر | منگل 30 اپریل 2019 

 لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے مسلم لیگ (ن) کے 3 معطل اراکین کا اسمبلی کی حدود میں داخلہ بند کردیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے لئے مسلم لیگ (ن) کے 3 معطل اراکین کا اسمبلی میں داخلہ بند کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کی ہدایت پر اسمبلی سیکرٹریٹ نے عظمی بخاری، اشرف رسول اور عبدالرؤف کی تصاویر سیکیورٹی عملے کو جاری کردیں ہیں، سکیورٹی عملے کو تینوں لیگی اراکین کو اسمبلی میں داخل ہونے سے روکنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ پابندی کے بعد تینوں لیگی اراکین رواں سیشن کے دوران اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ اسمبلی اجلاس کے دوران ڈپٹی اسپیکر کے ساتھ تلخ کلامی کے باعث عظمی بخاری، اشرف رسول اور عبدالرؤف کی رکنیت معطل کی گئی تھی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔