صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 24 اپریل 2024 

شادی کے بعد اچھا تعلق لمبی زندگی کے لیے ضروری

اکثریت ڈیسک | ہفتہ 27 اپریل 2019 

اپنے شریک حیات کو خوش رکھیں اور لمبی زندگی کا مزہ لیں۔یہ وہ بات ہے جو نیدرلینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔تلبرگ یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو افراد اپنی شادی سے خوش ہوتے ہیں، ان میں جلد موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

محققین کا ماننا ہے کہ شریک حیات کے ساتھ خوش باش زندگی لوگوں کے اندر متحرک طرز زندگی کا عزم جگاتی ہے، اس کے مقابلے میں میاں بیوی کے درمیان جھگڑے ڈپریشن کا شکار بناکر صحت کے لیے نقصان دہ عادات کو اپنانے پر مجبور کردیتی ہے۔

تحقیق کے دوران ڈیٹا کا جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ ازدواجی زندگی سے اطمینان اور لمبی زندگی کے درمیان تعلق موجود ہے، چاہے جوڑے کی سماجی حیثیت کچھ بھی ہو۔ اس تحقیق کے دوران 4 ہزار سے زائد جوڑوں کا تجزیہ کیا گیا جن کی عمریں 50 سال سے زائد تھی اور ان سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی زندگی سے کس حد تک مطمئن ہیں۔

ان سے یہ بھی پوچھا گیا کہ وہ شریک حیات سے کس حد تک خوش ہیں اور پھر ان جوڑوں کا جائزہ 8 سال تک لیا گیا جس کے دوران 16 فیصد افراد دنیا سے چل بسے۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ زندگی پر اطمینان اور شریک حیات سے خراب تعلق کے نتیجے میں اموات کے درمیان تعلق موجود ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ جو لوگ شادی کے بعد اچھا تعلق قائم کرتے ہیں، وہ زندگی میں زیادہ متحرک ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں جلد موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ اس کے مقابلے میں ناخوش افراد صحت کے لیے نقصان دہ عادات کو اپنالیتے ہیں جس سے جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل سائیکولوجیکل سائنس میں شائع ہوئے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔