صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 25 اپریل 2024 

پشاور بی آر ٹی منصوبے کا ایک اور انوکھا شاہکار، گیس پائپ لائن کو ہٹائے بنا عوام کیلئے تعمیر کردہ انڈر پاس کھول دیا گیا

چیف رپورٹر | ہفتہ 13 اپریل 2019 

 بی آر ٹی منصوبے کا ایک اور انوکھا شاہکار، گیس پائپ لائن کو ہٹائے بنا عوام کیلئے تعمیر کردہ انڈر پاس کھول دیا گیا، منصوبے کی لاگت میں ہوشربا اضافہ کے علاوہ اب تک کئی سنگین تکنیکی خامیاں سامنے آچکیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میٹرو بس منصوبہ ناصرف تحریک انصاف، بلکہ خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت کیلئے سر درد بن چکا ہے۔

منصوبے کی لاگت میں ہوشربا اضافہ کے علاوہ اس میں اب تک کئی سنگین تکنیکی خامیاں سامنے آچکیں۔ کبھی منصوبے کے ٹریک کو تعمیر کے بعد اکھاڑنا پڑتا ہے، تو کبھی تعمیر شدہ اسٹیشنز میں اکھاڑ پچھاڑ کرنا پڑتی ہے۔ ابتدائی طور پر پشاور بی آر ٹی منصوبے کو 6 ماہ میں مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود منصوبہ اب تک مکمل نہیں ہو سکا۔

اس تاخیر کے باعث منصوبے کی کل لاگت میں اربوں روپے کا اضافہ بھی ہوا ہے۔ جبکہ اب منصوبے کی ایک اور تکنیکی خرابی سامنے آئی ہے۔ منصوبے کے تحت عوام کی گزر گاہ کے طور پر تیار کردہ انڈر پاس کو کھول دیا گیا ہے۔ تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ انڈر پاس کے عین درمیان سے گیس پائپ لائن گزر رہی ہے۔ 

منصوبے کے انجینئر نے بنا اس تکنیکی خرابی کو دور کیے انڈر پاس عوام کیلئے کھول دیا ہے۔

اس سنگین تکنیکی خرابی پر صوبائی حکومت کو شدید تنقید کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے عوام نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ تازہ ترین تصاویر دیکھنے کے بعد عوام بی آر ٹی پشاور منصوبے کو تحریک انصاف کی حکومت کی بدترین نااہلی قرار دے رہی ہے۔ 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔