صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 جولائی 2019 

پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کیلئے پی سی بی کا سری لنکن بورڈ سے رابطہ

اکثریت ڈیسک | جمعہ 12 اپریل 2019 

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن بورڈ سے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے رابط کیا ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پاکستان میں کھیلنے کے لیے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا نے ٹیم پاکستان بھیجنے کے لیے مثبت اشارہ دیا ہے، مہمان ٹیم کے پاکستان آنے کی صورت میں میچز کی میزبانی لاہور اور کراچی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ چند ہفتوں میں سیریز پاکستان میں ہونے کا باقاعدہ اعلان بھی متوقع ہے۔

یاد رہے کہ 3 مارچ 2009 کو سری لنکن ٹیم پر لاہور میں حملے کے بعد سے اب تک پاکستان نے اپنی سرزمین پر کسی بھی ٹیسٹ میچ کی میزبانی نہیں کی تاہم وقتاً فوقتاً انٹرنیشنل کرکٹرز اور ٹیمیں پاکستان آکر ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلتے رہے ہیں۔

پاکستان نے 2015 میں قذافی اسٹیڈیم میں لاہور میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے زمبابوے کی میزبانی کی جس کے بعد 2017 میں ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پاکستان میں کھیلے اور اسی سال سری لنکن ٹیم نے لاہور میں ہی ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا۔

2018 میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا اور کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے اور اب پی سی بی ملک میں مکمل طور پر عالمی کرکٹ کی بحالی کے لیے کوشاں ہے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2019 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2019 اکثریت۔