صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 24 اپریل 2024 

پاکستانی ادکارا صنم سعید کی اداکاری سے بہت کچھ سیکھا ہے، عالیہ بھٹ

شوبز ڈیسک | منگل اپریل 2019 

 ممبئی: اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ نئی فلم کلنک میں اپنے کردارکو بخوبی نبھانے کے لیے پاکستانی ڈرامے ’زندگی گلزارہے‘ کو دیکھا اوربہت کچھ سیکھا تھا۔

بھارت میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک انٹرویو کے دوران اس بات کا انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی نئی فلم ’کلنک‘ میں اپنے کردارکو بہترین انداز میں ادا کرنے کے لیے پاکستانی اداکارہ صنم سعید کی اداکاری سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ عالیہ بھٹ نے کہا کہ انہوں نے اپنے کردارکے لیے فلم مغل اعظم، امراؤجان بھی دیکھی جب کہ فلم کے ہدایتکارنے انہیں پاکستانی ڈرامے ’زندگی گلزارہے‘ بھی دیکھنے کا کہا جس میں فواد خان اور صنم سعید نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔

اداکارہ نے کہا انہوں نے یہ فلمیں اورڈرامہ اپنے کرداراورزبان کی بہترین ادائیگی کے لیے دیکھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ ہدایتکارنے انہیں زندگی گلزارہے، ڈرامے کو اس لیے دیکھنے کوکہا تھا کیونکہ اس میں ادا کیا گیا صنم سعید کا کردارمیرے کردارسے ملتا جلتا تھا، ایسی لڑکی جس کے کندھوں پربہت سی ذمہ داریاں ہوتی ہیں جب کہ وہ خوش رہنے والی انسان بھی نہیں ہوتی لیکن پھربھی وہ ایک حوصلہ مند لڑکی ہوتی ہے۔

عالیہ نے کہا کہ ایک کردارمیں اتنے سارے زاویوں کوایک ساتھ اپنے کردارمیں لانا مشکل ہوتا ہے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ اس فلم کا حصہ بن کر بہت خوش ہیں کیونکہ وہ اس فلم میں بہت سے اداکاروں کے ساتھ کام کریں گی اور ہر کسی سے کچھ نہ کچھ سیکھیں گی۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔