صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

پی ایس ایل کا پودا درخت بن کر پھل دینے لگا

اسپورٹس رپورٹر | منگل اپریل 2019 

کراچی: پی ایس ایل کا پودا درخت بن کرپھل دینے لگا جب کہ ایونٹ کی تاریخ میں پہلی بار کم از کم تین فرنچائزز کو مالی طور پر فائدہ ہوگا۔

پی ایس ایل سیزن فور کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سمیت چند دیگر فرنچائزز اس بار مالی طور پر فائدے میں رہیں گی، اس کی بڑی وجہ ٹائٹل اسپانسر شپ اور نشریاتی حقوق کی ڈیل بنی، پی سی بی نے تین سال کیلیے 36 ملین ڈالر کا براڈکاسٹنگ کنٹریکٹ کیا، ٹائٹل اسپانسر شپ تین سال کیلیے 14.30 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ رواں برس تمام فرنچائزز کو سینٹرل انکم پول سے22 لاکھ ڈالر سے زائد رقم ادا کی جائے گی،اگر اس میں میچ ٹکٹس و دیگر آمدنی بھی شامل کر لی جائے تو یہ رقم 25 لاکھ ڈالر تک پہنچ سکتی ہے،رواں برس پاکستان میں 8 میچز سے بھاری گیٹ منی بھی حاصل ہوئی، فرنچائزز کو اسپانسر شپ اور مرچنڈائزنگ سے بھی رقم ملے گی۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔