صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 23 اپریل 2019 

امریکا نے ’’ایرانی پاسداران انقلاب‘‘ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

اکثریت ڈیسک | منگل اپریل 2019 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  ’’ایرانی پاسداران انقلاب‘‘ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں  پاسداران انقلاب کو ’غیر ملکی دہشت گرد تنظیم‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران دہشت گردی کی مالی مدد کرنے اور دہشت گردی کو فروغ دینے والا ملک ہی نہیں بلکہ ایرانی سیکورٹی فورس پاسداران انقلاب براہ راست دہشت گردی میں بھی ملوث ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران نے اپنے دہشت گردانہ عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پاسداران انقلاب کو شام، لبنان، یمن اور لیبیا میں استعمال کیا جس کے امریکا کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں جس کی روشنی میں وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔

پاسداران انقلاب کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے بعد ایران کے لیے نئی مشکلات کھڑی ہوجائیں گی، بحرانی کیفیت اور معاشی تناؤ کے شکار ایران کو اب مزید معاشی اور سماجی پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا جب کہ پاسداران انقلاب سے جڑے ہر فرد کے لیے امریکا میں سفر، رہائش اور کاروبار کرنا ممکن نہیں رہے گا۔

واضح رہے کہ امریکا گزشتہ برس عالمی جوہری معاہدے سے دستبردار ہوکر ایران پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کرچکا ہے جب کہ پہلے ہی پاسداران انقلاب کے چند اہلکاروں کو دہشت گرد قرار دے کر سفری پابندیاں لگا چکا ہے۔ دنیا میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی ملک کی سیکیورٹی فورس کو دوسرے ملک کی جانب سے دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہو۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2019 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2019 اکثریت۔