صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماءدانیال بلور پارٹی سے مستعفی

ایم وائی خان | منگل اپریل 2019 

 عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماءدانیال بلور پارٹی سے مستعفی،پارٹی سے استعفیٰ مرکزی قیادت کی طرف سے شدید دباﺅ کا نتیجہ ہے،اکثریت نیوز ذرائع کے مطابق شہید ہارون بلور کے صاحبزادے دانیال بلور پر پارٹی کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن سے دستبراری کےلئے شدید دباﺅ تھا، جس پر پی کے 2 سے منتخب اے این پی کی ممبر صوبائی اسمبلی ثمر بلور کے بیٹے دانیال بلور نے پارٹی کے مرکزی قیادت کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا، اس سلسلے میں پارٹی کی طرف سے کئی بار جرگے اور صوبائی قیادت کے ذریعے رابطہ کیا اور انٹرا پارٹی الیکشن سے دستبراری پر قائل کرنے کی کوشش کی۔واضح رہے کہ اے این پی کے دانیال بلور سابق سینئرصوبائی وزیر شہید بشیر احمد بلور کے نواسے ہے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔