صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

حکومت کا بڑا فیصلہ، وفاقی ادارہ شماریات بند کر دیا گیا

چیف رپورٹر | اتوار اپریل 2019 

حکومت کا بڑا فیصلہ، وفاقی ادارہ شماریات بند کر دیا گیا، ادارے کے تمام اختیارات اور انتظامی امور وفاقی وزارت منصوبہ بندی کو سونپ دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بڑے حکومتی ادارے وفاقی ادارہ شماریات کو بند کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ وفاقی ادارہ شماریات کے تمام اختیارات اور انتظامات وفاقی وزارت منصوبہ بندی کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ وفاقی ادارہ شماریات کا نام بدل کر اسے وزیراعظم کے غربت مٹاو منصوبے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے تمام اثاثوں کو غربت مٹاو منصوبے کیلئے استعمال میں لایا جائے گا۔ جبکہ ادارہ شماریات کی جانب سے مردم شماری، مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کرنے سمیت دیگر تمام امور اب وفاقی وزارت منصوبہ بندی دیکھے گی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔