صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری طلبا شہید

اکثریت ڈیسک | اتوار اپریل 2019 

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 2 کشمیری طلبا شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی اور اس دوران فائرنگ کر کے 2 کشمیری طلبا کو شہید کردیا۔

شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت راحیل راشد اور بلال احمد کے نام سے ہوئی ہے، راحیل ماسٹر آف ٹیکنالوجی کا طالب علم تھا جب کہ دوسرا نوجوان بھی طالب علم تھا۔ نوجوانوں کی شہادت پر علاقہ مکینوں نے بھر پور احتجاج کیا۔

دوسری جانب ضلع بڈگام میں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے گھر گھر تلاشی کے دوران 5 نوجوانوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جب کہ بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے ضلع پلوامہ میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا۔

حریت رہنماؤں نے ضلع شوپیاں میں نوجوانوں کی شہادت اور ضلع بڈگام میں بلاجواز گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ظلم و جبر نہتے کشمیریوں کو جدوجہد آزادی سے روک نہیں سکتا اور ان مظالم سے بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب ہوگیا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔