صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

ریلوے ٹریک پر یہ لکڑی کے تختے کیوں ہوتے ہیں؟

اکثریت ڈیسک | ہفتہ اپریل 2019 

آپ نے ریل گاڑیوں کے ٹریک تو دیکھیں ہوں گے مگر کبھی سوچا اس پر اتنے زیادہ لکڑی کے تختے کیوں موجود ہوتے ہیں؟

حالانکہ ان کے بغیر پٹری زیادہ بہتر محسوس ہوگی تو آخر ان تختوں کی موجودگی کی وجہ کیا ہے؟

اس کا جواب بہت دلچسپ ہے بلکہ یہ معمولی نظر آنے والے تختے درحقیقت آپ کی جان بچاتے ہیں یعنی ٹرین کو پٹری سے اترنے نہیں دیتے۔

ان تختوں کو سلیپرز کہا جاتا ہے جو کہ ٹرین کے وزن کو سہارنے کے ساتھ ٹریک کو اپنی جگہ مضبوطی سے جوڑے رکھنے میں مدد دیتے ہیں اور ان کی عدم موجودگی کی صورت میں چلتی ٹرین کو روکنا اور پٹری سے اٹرنے سے روکنا ناممکن ہوسکتا ہے۔

ان تختوں کے درمیان اور ارگرد بجری بچھائی جاتی ہے جو لکڑی کے تختوں کو اپنی جگہ سے ہلنے سے نہیں دیتی۔

درحقیقت ماضی میں انجنیئرز کے لیے چیلنج تھا کہ میلوں تک پھیلے اسٹیل ٹریک، جسے ٹرین کے وزن، رفتار اور اس سے پیدا ہونے والے ارتعاش اور حرارت کو برداشت کرنا ہوتا ہے، اپنی جگہ سے ہلنے نہ دیں، جبکہ سخت ترین موسم کے ساتھ ساتھ وہاں جھاڑیاں یا پودے اگ نہ سکیں۔

تو اس دلچسپ مسئلے کا حل لگ بھگ 200 سال پہلے ان تختوں اور بجری کی شکل میں سامنے آیا اور جب سے اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

اس زمانے میں انجنیئرز نے خالی میدان میں ٹریک بچھانے کے بعد اس کی بنیاد کو اتنا بلند کیا کہ پانی میں ڈوب نہ سکے، جبکہ بنیاد کے اوپر بڑی مقدار میں بجری کو بھر دیا جس کے بعد لکڑی کے تختوں کو لگایا گیا جو کہ ساڑھے فٹ لمبے، نو انچ چوڑے اور 7 انچ موٹے تھے، ہر ایک میل کے اندر 3249 تختے لگائے گئے۔

ان لکڑی کے تختوں کے درمیان بجری کو بھر دیا گیا ، پتھروں کے تیز کونے تختوں کو پھسلنے سے روکتے ہیں اور وہ اپنی جگہ مضبوطی سے لگے رہتے ہیں۔

تو یہ صدیوں پرانا عمل اب بھی انتہائی موثر ثابت ہورہا ہے اور لوگوں کو ہزاروں میل کا سفر کرنے میں مدد دیتا ہے اور کوئی بھی موسم ٹرین کو چلنے سے روکنے میں ناکام رہتا ہے۔

تاہم اب کئی مقامات پر کنکریٹ کو لکڑی کی جگہ استعمال کیا جاتا ہے مگر یہ کافی مہنگا ثابت ہوتا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔