صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

ڈراپ کیچ، احمد شہزاد کا ڈرامہ بدستورموضوع بحث

اسپورٹس رپورٹر | ہفتہ اپریل 2019 

 لاہور:  میچ گنوانے والا کیچ گرانے کے بعد احمد شہزاد کا ڈرامہ بدستورموضوع بحث بنا ہوا ہے، انھوں نے واضح طور پر گیند زمین سے ٹکرانے کے باوجود ٹی وی امپائر کو ری پلے میں چیک کرنے کا اشارہ کیا۔

 

پاکستان ون ڈے کپ میں بدھ کو کھیلے جانے والے میچ میں خیبر پختونخوا ٹیم کو دفاعی چیمپئن فیڈرل ایریاز کیخلاف فتح کیلیے آخری 4 گیندوں پر 3 رنز درکار تھے، خوشدل شاہ کے اسٹروک پر گیند فضا میں بلند ہوئی لیکن باؤنڈری کے قریب موجود احمد شہزاد نے ایک آسان کیچ ڈراپ کردیا، مبصرین نے فوری طور پر کہا کہ اوپنر نے میچ ڈراپ کردیا۔

واضح طور پر گیند زمین سے ٹکرانے کے باوجود احمد شہزاد نے ٹی وی امپائر کو اشارہ کیا کہ انھیں یقین نہیں کیچ ہوا یا نہیں، اس لیے ری پلے میں چیک کیا جائے۔

بعد ازاں ثابت ہوا کہ ڈراپ ہونے میں کسی شک و شبہے کی گنجائش ہی نہیں تھی،اوپنر کی اس حرکت پر مبصرین، میدان میں بیٹھے شائقین اور ٹی وی ناظرین سب حیران رہ گئے، خیبر پختونخوا نے میچ 3وکٹ سے جیت لیا، اوپنر کو بعد ازاں سوشل میڈیا صارفین بھی سخت تنقید کا نشانہ بناتے رہے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

یاد رہے کہ احمد شہزاد نے آفیشلز اور کیمروں کی آنکھ میں دھول جھونکنے کی پہلے بھی کوشش کر چکے ہیں،اس سے قبل 2015میں وہ سری لنکا کیخلاف ون ڈے میچ میں ایک ڈائیونگ کیچ درست ہونے پر اصرار کرتے رہے لیکن بعد میں ان کا یہ دعویٰ قطعی طور پر غلط ثابت ہوا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔