صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

106 گھنٹوں تک مسلسل گانے والے شخص کا نام ذرا سی غلطی کے باعث گینیز ورلڈ ریکارڈ میں درج نہ ہوسکا

اکثریت ڈیسک | جمعہ اپریل 2019 

ایک ڈومینیکن  گلوکار نے مسلسل 106 گھنٹوں کو گانا گانے کا مظاہرہ کیا لیکن اُن کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل نہیں ہوا۔ گینیز کی انتظامیہ نے اُن کی ایک غلطی کےباعث انہیں ریکارڈ کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے۔
کارلوس سلور نےا س سے پہلے 2016 میں بھی  ورلڈ ریکارڈ بنانے کی ناکام کوشش کی تھی۔

اس وقت سب سے زیادہ دیر تک گانے کا ریکارڈ سُنیل واگمار کےپاس ہیں، جو 105 گھنٹے ہے۔

کارلوس نے 5 ہزار  گانے گا کر سُنیل  کے گائے گئے گانوں کی تعداد کا ریکارڈ تو توڑ دیا لیکن وہ  ریکارڈ کے لیے ضروری اصول کو بھول گئے۔ اس ریکارڈ کو بنانے کےلیے ضروری تھا کہ کارلوس ایک گانے کے بعد صرف 30 سیکنڈ کا وققہ کرتے لیکن ویڈیو  کےمطابق وہ دو منٹ تک بھی وقفہ کرتے رہے ، اسی باعث اُن  کا نام گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔