صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 25 اپریل 2024 

ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان، عمر اکمل آؤٹ

اسپورٹس رپورٹر | جمعہ اپریل 2019 

پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سلیکٹرز اہمیت نہیں دے رہے اور ٹورنامنٹ کے تیسرے روز ہی سلیکٹرز نے فٹنس کیمپ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست کا اعلان کر دیا۔

 مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل ورلڈ کپ کی فلائٹ مس کر چکے ہیں۔ سلیکٹرز نے ان کی سلیکشن پر غور نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

قومی سلیکشن کمیٹی نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی مشاورت کے بعد پاکستانی ٹیم کے فٹنس ٹیسٹ کے لیے محمد حفیظ سمیت 23 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان 18اپریل کو کیا جائے گا جب کہ پاکستانی ٹیم 23 اپریل کو روانہ ہو گی۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق میڈیا کانفرنس میں ٹیم کا اعلان کریں گے۔ 

 عمر اکمل نے پاکستان کپ کے پہلے میچ میں 136 رنز ناٹ آوٹ اور دوسرے میچ میں99 رنز بنائے۔ اچھی کارکردگی کے باوجود دبئی کے آخری ون ڈے سے قبل عمر اکمل نے ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزی کی۔ 

ٹیم مینیجر کی طرف سے رپورٹ منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کو دی گئی جس کے بعد عمر اکمل کوڈسپلن توڑنے پر میچ فیس کے 20 فیصد حصے سے بھی محروم ہونا پڑا اور ساتھ میں وارننگ بھی دی گئی۔

فٹنس ٹیسٹ 15، 16 اپریل کو قومی اکیڈمی لاہور میں ہوں گے۔ ٹیسٹ میں شامل کھلاڑیوں میں سرفراز احمد (کپتان)، عابد علی، آصف علی، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، عماد وسیم، امام الحق، جنید خان، محمد عباس، محمد عامر، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، شعیب ملک، عثمان خان شنواری اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔