صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

عروج ممتاز کی سربراہی میں خواتین ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان

اسپورٹس رپورٹر | جمعرات 21 مارچ 2019 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین کی کرکٹ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تین رکنی نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا جس کی سربراہی سابق کپتان عروج ممتاز کریں گی۔

تین رکنی کمیٹی میں اسماویہ اقبال کو برقرار رکھا گیا ہے جبکہ مرینہ اقبال کو کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے جس کا پہلا ہدف رواں سال مئی میں جنوبی افریقہ میں شیڈول آئی سی سی ویمن چیمپیئن شپ کے لیے ٹیم کا انتخاب ہے۔

خواتین کرکٹ کے ڈھانچے میں ازسرنو تبدیلی کے منصوبے کے طور پر عائشہ جلال کو ٹیم نیجر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے جبکہ عائشہ اشعر کو انٹرنیشنل کرکٹ کی منصوبہ بندی اور رابطہ سازی کی ذمے داری دی گئی ہے۔

جلال الدین کی زیر سربراہی قائم سلیکشن کمیٹی کی مدت گزشتہ ماہ ختم ہونے کے بعد نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان نے مستقبل میں خواتین کی کرکٹ کو ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئی سلیکشن کمیٹی ان لوگوں پر مشتمل ہے جو اب تک کھیل سے منسلک تھے اور کھیل کے جدید تقاضوں کو بہت اچھے سے سمجھتی ہیں۔

عروج ممتاز سمیت دیگر دو اراکین نے کمیٹی کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پی سی بی کے شکرگزار ہیں جس نے ہماری صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہمیں یہ ذمے داری دی اور ہم اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔