صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز، آئی سی سی نے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا

اسپورٹس رپورٹر | منگل 19 مارچ 2019 

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریزکیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابقپاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز بائیس سے اکتیس مارچ تک متحدہ عرب امارات میں منعقد ہو گئی جس کے لیے آئی سی سی نے جیف کرو کو میچ ریفری اور کمار دھرماسینا اور مائیکل گف کو امپائر مقرر کر دیا ہے ان کی معاونت پی سی بی کے احسن رضا،شوذب رضا،آصف یعقوب اورراشدریاض کریں گے۔بائیس مارچ کوشارجہ میں شیڈول پہلے ون ڈے میں مائیکل گف اوراحسن رضافیلڈ امپائر، دھرما سینا ٹی وی اورآصف یعقوب فورتھ امپائرہوں گے۔چوبیس مارچ کودوسراون ڈے بھی شارجہ میں ہوگا۔دھرماسینااورشوذب رضافیلڈ مائیکل گف ٹی وی اورراشد ریاض ریزورامپائرہوں گے۔27 مارچ کوابوظہبی میں تیسرے ون ڈے کے لیے فیلڈامپائر مائیکل گف اورآصف یعقوب جبکہ ٹی وی دھرماسینا اورشوذب رضا ریزورامپائرہوں گے۔انتیس مارچ کوچوتھا ون ڈے دبئی میں ہوگا۔دھرماسینا اورراشد ریاض فیلڈ اورمائیکل گف ٹی وی امپائرہوں گے۔احسن رضافورتھ امپائرہوں گے۔31مارچ کو دبئی میں آخری ایک روزہ مین کےلیے گف اوراحسن فیلڈ،دھرماسیناٹی وی اورشوذب رضا ریزورامپائرہوں گے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔