صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 24 اپریل 2024 

شین واٹسن جاتے جاتے پاکستانیوں کے دل بھی ساتھ لے گئے

اسپورٹس رپورٹر | منگل 19 مارچ 2019 

پاکستان سپر لیگ کا میلہ کراچی میں سجا تو پاکستانیوں کی خوشی دیدنی تھی مگر جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل رانڈر شین واٹسن نے بھی پاکستان آنے کا اعلان کر دیا تو پاکستانیوں کی جیسے عید ہو گئی اور ہر کوئی ان کا شکریہ ادا کرنے لگا۔شین واٹسن نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فائنل میں پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا مگر وہ فائنل میچ میں خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے لیکن جب وہ آٹ ہوئے تو پشاور زلمی کے اوپنر امام الحق نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی جس پر پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے مگر اس کے باوجود جاتے جاتے وہ ایسی بات کہہ گئے ہیں کہ پاکستانیوں کے دل میں ان کا احترام مزید بڑھ جائے گا۔شین واٹسن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر جاری اپنے پیغام میں کہا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شامل چند افراد کو الوداع کہنا چاہتا ہوں۔ پی ایس ایل کے پانچ ہفتے بہت شاندار رہے اور کراچی کا دورہ بہترین تھا۔ ٹورنامنٹ ختم کرنے کا کیا ہی بہترین طریقہ تھا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔