صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 25 اپریل 2024 

پی ایس ایل ،سٹیڈیم کی صفائی کرنےوالے لڑکوں کی تصاویروائرل

اسپورٹس رپورٹر | منگل 19 مارچ 2019 

پی ایس ایل کے سیزن فور کے پاکستان میں ہونے والے تمام میچز کراچی میں کھیلے گئے کیونکہ بھارت کے ساتھ کشیدگی کے باعث پاکستان کی فضائی حدود بند رہی جس کے نتیجہ میں پروڈکشن کا سامان لاہور نہیں پہنچ سکا تاہم تمام میچز کراچی میں کروائے گئے۔پاکستان سپر لیگ سیزن فور کا ٹائٹل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیت لیا ہے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے جانے والے سیمی فائنل میچ کے بعد انکلوژر کی صفائی کرتے ہوئے کچھ نوجوانوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس کی تفصیلات اب سامنے آ گئی ہیں۔15مارچ کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے بعد کالے رنگ کی ٹی شرٹس پہنے نوجوان انکلوژر کی صفائی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں دراصل یہ تمام نوجوان پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کے طالبعلم ہیں جو کہ سٹیڈیم کی صفائی میں مصروف ہیں۔سوشل میڈیا پر ان کی اس کاوش کو بے حد سراہا جارہاہے جو کہ رضا کارانہ طور پر یہ فرائض انجام دے رہے ہیں۔پی ایس ایل کا پاکستان میں انعقاد سکیورٹی فورسز اور حکومت کی ان تھک محنت کے باعث ہی ممکن ہو سکا ہے جو کہ اب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہو گیاہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔