صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 28 مارچ 2024 

قومی کر کٹ ٹیم کے کوچ باب وولمرکوہم سے بچھڑے 12برس بیت گئے

اسپورٹس رپورٹر | منگل 19 مارچ 2019 

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ باب وولمر کو ہم سے بچھڑے بارہ برس بیت گئے، ان کا شمار دنیائے کرکٹ کے کامیاب ترین کوچز میں کیا جاتا تھا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اور انگلش کھلاڑی رابرٹ اینڈریو وولمر14 مارچ 1948 کو بھارت کے شہر کانپور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے انگلینڈ کی جانب سے19ٹیسٹ اور 6ون ڈے میچز کھیلے لیکن ان کی وجہ شہرت ان کا ٹیسٹ کیرئیر نہیں بلکہ ان کی کوچنگ رہی۔ بھارت سے 2004میں ون ڈے اور ٹیسٹ میں شکست کے بعد باب وولمر کو جاوید میاں داد کی جگہ پاکستان ٹیم کا کوچ مقرر کیاگیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے سال 2005میں ان کی کوچنگ میں بھارتی سرزمین پر ناصرف ٹیسٹ سیریز ڈرا کی بلکہ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 2-4 سے کامیابی اپنے نام کی۔باب وولمر دس ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم کے کوچ رہے۔ ان دس میں سے پاکستانی ٹیم نے چار میں فتح ،تین میں شکست اور تین ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔قومی کرکٹ ٹیم نے ان کی کوچنگ میں37 ون ڈے میچزجیتے،29 ہارے اور تین ڈرا کیے۔ویسٹ انڈیز میں 17مارچ2007 کو ہفتے کے روز عالمی کپ میں پاکستان کوانتہائی کمزور تصور کی جانے والی آئر لینڈ کی ٹیم سے شکست کا سامناکرنا پڑا تھا۔ جس پرشائقین کرکٹ نے ٹیم کی ناقص کارکردگی پرشدید غم وغصے کا اظہارکیا تھا۔اس میچ کے اگلے ہی روز پاکستانی کوچ باب وولمر ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ ان کی موت پر شکوک و شہبات ظاہر کئے گئے تاہم جمیکا پولیس کی جانب سے ان کی موت کو فطری قرار دے دیاگیا۔واضح رہے کہ جمیکا میں 17مارچ 2007کوپاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ باب وولمر کےانتقال سے دنیائے کرکٹ ایک عظیم اور باصلاحیت کوچ سے محروم ہو گئی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔