صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 24 اپریل 2024 

جب پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگانی ہے تو انہیں بلایاہی کیوں جاتا ہے‘ سونو نگم

شوبز ڈیسک | منگل 19 مارچ 2019 

 بھارتی گلوکار سونونگم نے بالی ووڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگانی ہے تو انہیں بلایاہی کیوں جاتا ہے۔ ایک بھارتی ٹی وی پروگرام میں جب سونونگم سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا اگر پاکستانی فنکاروں پر پابندی ہی لگانی ہے تو انہیں یہاں کام کرنے کے لیے بلایا ہی کیوں جاتاہے، ہم خود انہیں بلاتے ہیں اور پھر خود ہی ان پر پابندی لگادیتے ہیں۔ سونونگم نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے پاکستان کے ساتھ ثقافتی تبادلے کو محدود کرنے کی ذمہ دار ہماری اپنی فلم انڈسٹری ہے۔ یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ فنکاروں پر پابندی لگانے سے دونوں ملکوں کے درمیان مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے بالی ووڈ گلوکار سونونگم کا غیرجانبدار کردار سامنے آیا ہے، انہوں نے دیگر بھارتیوں کے برعکس پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کے بجائے حقائق پر مبنی بیانات دئیے ہیں جس پر انہیں بھارت میں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔