صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 17 اپریل 2024 

بھارت میں کام کی پیشکش ہو پھر نہیں جاﺅں گی‘ وینا ملک

شوبز ڈیسک | منگل 19 مارچ 2019 

پاکستانی اداکارہ و ٹی وی میزبان وینا ملک نے کہا ہے کہ اب اگر انہیں پڑوسی ملک بھارت سے فلموں میں کام کرنے کی پیش کش موصول بھی ہو تو وہ وہاں کام کے لیے نہیں جائیں گی۔وینا ملک نے واضح کیا کہ اب اگر انہیں کتنی بھی بڑی پیش کش کی جائے یا انہیں سلمان خان اور شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کا کہا جائے پھر بھی وہ پاکستان چھوڑ کر کام کے لیے بھارت نہیں جائیں گی۔وینا ملک نے یہ باتیں نجی چینل کے ایک پروگرام میں کہیں، وینا ملک نے اسی پروگرام میں بھارت میں اپنے کام کرنے کے تجربے پر بھی کھل کر بات کی اور پہلی بار بتایا کہ انہیں کیا مسائل پیش آئے۔وینا ملک نے دعویٰ انہوں نے بھارت میں اپنی مرضی کی وجہ سے کام کرنا چھوڑا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ بھارت میں کام کے دوران انہیں دھمکیاں بھی ملتی رہیں، تاہم انہوں نے کبھی بھی دھمکیوں پر دھیان نہیں دیا تھا۔وینا ملک نے بتایا کہ انہوں نے اپنی مرضی سے بھارتی فلم انڈسٹری میں کام شروع کیا اور اپنی مرضی سے ہی بھارت میں کام کرنا چھوڑ دیا۔اداکارہ کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری میں مرضی سے کام نہ کرنے کی مختلف وجوہات اور مسائل تھے۔وینا ملک نے کہا کہ ان کی جانب سے بھارت میں کام نہ کرنے کا سب سے بڑا سبب وہاں پر پاکستانی فنکاروں کو اہمیت نہ دینا ہے۔اداکارہ کے مطابق اگر کوئی پاکستانی اداکار پوری زندگی بھی بھارتی فلم انڈسٹری کو دے دے گا تو بھی وہاں اس کا نام نہیں ہوگا جب کہ پاکستان میں تھوڑا بھی کام کرنے کے بعد اس کے مرنے کے بعد بھی اس کا نام پاکستانی انڈسٹری میں یاد رکھا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’بھارت سے کام ملنے کی پیشکش بند نہیں ہوئی۔وینا ملک نے مزید کہا کہ وہ کسی بھی ساتھی فنکار کو بھارت میں کام کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے کوئی مشورہ نہیں دیں گی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہر کسی کو اپنے تجربات سے سیکھنا چاہیے اور انہوں نے بھی تجربات سے ہی سیکھا ہے۔وینا ملک نے واضح کیا کہ وہ بھارت جانے کے بجائے اپنے ملک میں رہ کر محنت کرنے کو ترجیح دیں گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت جا کر انہیں اچھا تجربہ نہیں بلکہ اچھا ’سبق ملا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔