صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

منی لانڈرنگ کیس ، سندھ ہائی کورٹ نے آصف زرداری کی ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست مسترد کردی

اکثریت ڈیسک | منگل 19 مارچ 2019 

 سندھ ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے دائر ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست مسترد کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر پراسیکیوٹر نیب اور ڈی جی نیب سے جواب طلب کرلیا ۔ منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے دائر ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔سندھ ہائی کورٹ میں دلائل دیتے ہوئے سابق صدر کے وکیل فاروق نائیک نے کہا پورا ریکارڈ طلب کر لیا جائے، سپریم کورٹ نے کیس اسلام آباد منتقلی کے احکامات نہیں دیے، یہ کیس نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، کیس بینکنگ کورٹ میں زیر سماعت رہا اور بعد میں اسلام آباد نیب کورٹ منتقل کردیا گیا۔آصف زرداری کے وکیل نے کہا ک ایف آئی آر میں بھی کئی ظاہر نہیں ہوتا کہ نیب اس معاملے کو دیکھے، یہ کیس کرپشن کا نہیں ہے جیسے نیب کورٹ منتقل کیا گیا۔عدالت نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر آپ کیا کہے گے؟ اگر آپ کو لگتا ہے آپ کے ساتھ غلط ہورہا ہے تو آپ سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر کیوں نہیں کرتے؟ سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح ہے اس کے بعد مزید کیا بچتا ہے؟عدالت نے ریکارڈ طلبی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔