صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

اساتذہ سے پولیوقطروںکی ڈیوٹی لینے کااقدام ہائیکورٹ میںچیلنج

چیف رپورٹر | ہفتہ 16 مارچ 2019 

خیبر پختو نخوا کے قبا ئلی اضلا ع سمیت جنو بی اضلا ع میں سر کا ری سکو لو ں میں خد ما ت سرا نجا م دینے والے اسا تذ ہ سے پو لیو کے قطر ے پلا نے کی ذمہ داریا ں لینے کے اقدا م کو پشاور ہا ئی کو رٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ رٹ درخواست آل ٹر ائبل ٹیچر ایسو سی ایشن نے دا ئر کی ہے جس میں محکمہ صحت ، محکمہ تعلیم ،بلد یا تی ادا رو ں اور پو لیومہمات کے ذمہ دا رو ں کو فر یق بنا یاگیا ہے آئین کے آرٹیکل 199کے تحت دا ئر رٹ درخواست میں مو قف اختیا ر کیاگیا ہے کہ قبا ئلی اضلا ع اور دیگر جنو بی اضلا ع میں پو لیو کی تین رو زہ مہم کے دوران سر کا ری سکو لو ں میں تعینا ت 2اسا تذ ہ سے قطر ے پلا نے کی ڈیو ٹی لی جا تی ہے جبکہ اس دن سکو لو ں میں اسا تذ ہ تد ریسی عمل سے مبرا ہو تے ہیں درخواست گز ارو ں کا مئو قف ہے کہ اسا تذ ہ سے محکمہ صحت کی ڈیو ٹی لینا سرو س رو لز کے خلا ف ہے درخواست گز ار کا مز ید کہنا ہے کہ ڈیو ٹی سے انکا ر پر اسا تذہ کی تنخوا ہیں اور دیگر مرا عات رو ک دی جا تی ہیں جس کی وجہ سے اسا تذہ سکو لو ں میں بچو ں کو تعلیم دینے کے عمل سے محرو م ہو کر دن بھر اپنے مسا ئل حل کر نے کے لئے محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کے دفا تر و ں کے چکر لگا نے پر مجبو ر رہتے ہیں درخواست میں ہا ئی کو رٹ سے استد عا کی گئی ہے کہ سر کا ری سکو لو ں میں تعینا ت خوا تین اور مر د اسا تذ ہ سے پو لیو کی ڈیو ٹی لینے کے اقدا م کو کا لعد م قرا ر دیکر پو لیو ڈیو ٹی سر انجا م دینے سے رو ک دیا جا ئے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔