صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 24 مارچ 2019 

پی ایس ایل ایلیمنیٹر میں آج یونائیٹڈ اور کنگز مدمقابل ہوں گے

اکثریت ڈیسک | جمعرات 14 مارچ 2019 

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 4 کے ایلیمنیٹر میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز آمنے سامنے ہوں گی۔ نیشنل اسٹڈیم کراچی میں شام 7 بجے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ ٹاکرا ہوگا اور ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔ شائقین کو کراچی کنگز کی ٹیم میں کولن انگرم، عمر خان، محمد عامر اور شاہین شنواری سے بھرپور امیدیں ہیں جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں جیت کے لیے شائقین کی نظریں لیوک رونکی، شاداب خان، کیمرون ڈیلپورٹ اور فھیم اشرف پر لگی ہیں۔

دونوں ٹیمیں ایونٹ کے 5،5 میچز جیت چکی ہیں اور دونوں کے پاس 10،10 پوائنٹس ہیں تاہم پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے اور کراچی کنگز چوتھے نمبر پر ہے۔ آج کے میچ کی فاتح ٹیم گزشتہ روز کوالیفائر میں شکست کھانے والی ٹیم پشاور زلمی سے جمعہ کو مقابلہ کرے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان سنسنی خیز کوالیفائر مقابلہ ہوا جس میں گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو 10 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2019 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2019 اکثریت۔