صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

کرتارپور اجلاس؛ بھارت کا پاکستانی صحافیوں کو ویزا جاری کرنے سے انکار

اکثریت ڈیسک | بدھ 13 مارچ 2019 

اسلام آباد: بھارت نے ایک مرتبہ پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرتار پور راہداری منصوبے پر مذاکرات کی کوریج کے لیے پاکستانی صحافیوں کو ویزے جاری نہیں کیے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری پر کل مذاکرات ہونے جارہے ہیں جس کے لیے بھارت نے پاکستانی صحافیوں کو ویزے نہیں دیے جس پر افسوس ہے۔

ترجمان نے کہا کہ امید ہے کل کے کرتارپور راہداری پر مذاکرات دونوں ممالک کے عوام کے لیے اچھی تبدیلی لائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ 30 سے زائد بھارتی صحافیوں نے کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی جب کہ بھارتی صحافیوں کے لیے وزیر خارجہ نے عشائیہ کا اہتمام بھی کیا تھا۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔